دھند کا راج، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد مقامات پر موٹر وے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند کا راج، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد مقامات پر موٹر وے بند
دھند کا راج، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد مقامات پر موٹر وے بند

پشاور / لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد مقامات پر موٹر وے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ دھند میں اضافے کے باعث بعض شہروں میں حدِ نگاہ 300میٹر سے بھی کم رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر وے متعدد مقامات پر بند

شیخوپورہ میں موٹروے پر شدید دھند، متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں،16 افراد زخمی

شدید دھند اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک جبکہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے ناگزیر حالت میں سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں سخت سردی اور شدید دھند کا راج رہا، متعدد مقامات پر موٹر وے کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں کہر کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی۔ موٹر وے ایم 5دھوڑ کوٹ سے رکن پور تک بند کردی گئی۔

Related Posts