جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکارہ کی مداحوں سے دُعا کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکارہ کی مداحوں سے دُعا کی اپیل
جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکارہ کی مداحوں سے دُعا کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رات گئے اپنے پیغام میں اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا کہ آج میں اپنی والدہ کے سائے سے محروم ہوگئی ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سابق ​​شوہر شمعون میرے سوتیلے بھائی ہیں،جویریہ عباسی 

شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا،جویریہ عباسی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی والدہ ناہید عباسی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی سے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شمعون عباسی انکے سوتیلے بھائی بن گئے تھے۔

رواں برس ایک انٹرویو کے دوران جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کے سابق ​​شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی ہیں، ابھی انہوں نے شمعون عباسی سے منگنی کی تھی کہ میری والدہ اور شمعون کے والد نے شادی کرلی۔

Related Posts