صفرکاچاند نظرنہیں آیا،یکم صفر منگل کوہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا،  یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی، ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہِ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے، رویت ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل  تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصول  چاند نظر نہ آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادت کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال کمیٹی ذرائع کے مطابق رویت کا وقت ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اب یکم صفرالمظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صفر1441 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیاجس کےبعد  اب یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

صفرالمکرم 1441 ہجری کے چاندکی رویت بارے سرکاری ویب سائٹ کے اعدادوشماراورمرکزی رویت ہلال کمیٹی میں اختلاف سامنے آگیاہے،  وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی آفیشل ویب سائٹ مون سائٹنگ پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق یکم صفرکا آغاز 30 ستمبر بروزپیرسے ہوگا۔