وزیراعظم کل میرپورمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے،چیئرمین این ڈی ایم اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus to hit peak by July in Pakistan: Chairman NDMA

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور آبادکاری کی نگرانی کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گاؤں میں ہوئی۔

 لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی وآبادکاری کےلیےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں گے، این ڈی ایم اےکی طرف سےمزید1200ٹینٹ فراہم کردئیےگئے ہیں، متاثرین زلزلہ میں خوراک ودیگراشیاءکی تقسیم کوتیزکیاجائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں سمیت آزاد کشمیر میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جب کہ 452 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 میرپور آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں چھٹے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت نے ریلیف کے کاموں کی نگرانی کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دےدی ہے، جس کا صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر سول ڈیفنس احمد رضا کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

شہر میں بازار اور دکانیں کھلنا اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ متاثرہ سڑکیں ٹریفک کے لئے کھل گئی ہیں۔ تاہم نہر اپر جہلم پر 6 متاثرہ پلوں کی مرمت یا تعمیر شروع نہیں ہو سکی ہے جبکہ 24 ستمبر سے میرپور کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

کمشنر میرپور ڈویژن  کےمطابق زلزلے میں اب تک 40 افراد جاں بحق جبکہ 680 معمولی اور 172 شدید زخمی ہوئے۔ 1654 مکان مکمل تباہ جبکہ 7 ہزار سے زائد عمارتیں زلزلہ سے متاثر ہوئیں۔ 140 سکولوں کی عمارتیں، 200 گاڑیاں متاثر اور 550 جانور ہلاک ہوئے۔

Related Posts