برطانیہ میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رُک سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی
بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رُک سکا، مزید 11 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد برطانیہ میں مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد وائرس سے شدید متاثر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 7 ممالک کے وزرائے صحت کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ منکی پاکس کےخلاف مؤثر ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔

منکی پاکس وائرس کے حوالےسے ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کی وائرل انفیکشن ہیومن اسمال پاکس سے مشابہ ہے۔ برطانیہ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منکی پاکس کے مریض کو صحت مند ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں اور اس وائرس کا عوام میں پھیلنے کا خطرہ بدستور کم ہے۔

خیال رہے کہ اب تک پرتگال میں 23، اٹلی میں 2، جرمنی، فرانس اور سوئیڈن میں بھی ایک ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں منکی پاکس کے چار نئے مریض ہم جنس پرست یا ( مرد ) ہیں جو لندن میں اس بیماری سے متاثر ہوئے۔ 4 میں سے دو افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن منکی پاکس کے کسی بھی گزشتہ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا، تاہم نرسوں اور ڈاکٹروں کو نئی وبا کے متاثرہ مریضوں کیلئے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 مئی کو برطانوی محکمہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ حال ہی میں نائیجیریا کا سفر کرنے والے مسافر کو منکی پاکس انفیکشن ہوا ہے، تاہم ہفتے کے روز دو مزید کیسز سامنے آئے، متاثرہ دو افراد ایک ہی گھر میں رہتے تھے لیکن ان کا ابتدائی کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سوزین ہاپکنز نے کہا ہے کہ ’یہ بیماری نایاب اور غیر معمولی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تیزی سے ان انفیکشن کی تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ شواہد بتاتے ہیں کہ لوگوں میں منکی پاکس وائرس قریبی رابطے سے پھیلتا ہے۔

ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ہم جنس پرست اور بائی سیکشوئل مردوں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے کہ وہ جسم پر کسی بھی غیر معمولی داغ اور زخموں کے سامنے آنے پر بغیر کسی تاخیر کے ڈاکڑز سے رابطہ کریں۔

Related Posts