مرچی نے چپکے چپکے کے سیٹ پر یادگار لمحات کی تفصیلات مداحوں کو بتادیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mirchi shares her inspiration on the sets of ‘Chupke Chupke’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چپکے چپکے کی مرچی عرف عریشہ سلطان نے حال ہی میں اپنے کردار اورڈرامہ کے سیٹ پر یادگار لمحات کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئرکردی ہیں۔

13سالہ عریشہ سلطان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سیکھنے میں بہت اچھی ہیں اور بہت انہوں نے ڈرامہ کے کچھ دلچسپ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ۔مرچی کا کہنا ہے کہ وہ اسماء عباس سے دیکھ کر سیکھنے کو کوشش کرتی ہیں جبکہ ہدایت کار دانش نواز سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنیوالے سیٹ کام چپکے چپکے کے ہدایت کار دانش نواز کا کہنا ہے کہ چپکے چپکے کے سیکوئل کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:چھوٹے چھوٹے لمحوں میں بڑی خوشیاں ہوتی ہیں، مایا علی

ایک انٹرویو کے دوران دانش نواز نے بتایا کہ انہیں چپکے چپکے کی اس حد تک مقبولیت کی امید نہیں تھی، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے چپکے چپکے شروع کیا تو بس یہی ذہن میں تھا کہ سنو چندا سے بہتر ڈرامہ بنانا ہے لیکن اس کا نتیجہ ہماری توقعات سے زیادہ اچھا نکلا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے یو ٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں پہلے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts