شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا
شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملز اور پنجاب حکومت اجناس کی قیمتوں کے حوالے سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہے اور ایسوسی ایشن نے حکام کو جوابی تجویز پیش کر دی۔

ملوں نے کہا ہے کہ ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی سرپلس ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے جس سے ملک کے لئے تقریباً ایک ارب روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتے کے روز تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے بات چیت کی جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلہ کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں اسٹاک اور اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی شوگر ملوں کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔

Related Posts