حکومت نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر حج کی پابندی عائد کردی
سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر حج کی پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اتوار کو حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نتائج کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے کے لیے 31,253 عازمین حج کے نام قرعہ اندازی میں سامنے آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 63 ہزار 604 درخواستیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر منتخب درخواست گزاروں کی رقم بینکوں کے ذریعے واپس کردی جائے گی جبکہ کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ COVID-19 کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں صرف مقامی لوگوں کو حج کرنے کی اجازت تھی اور سعودی حکومت کی جانب سے اس سال حج کے اعلان میں تاخیر ہوئی، اس لیے ہمارے پاس حج کی تیاری کے لیے بہت کم وقت تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عازمین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر کی حد کی وجہ سے اس سال بڑی تعداد میں لوگ درخواستیں جمع نہیں کرا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال سعودی حکومت عمر کی حد میں اضافہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے حج ہیلپ لائن قائم کردی

واضح رہے کہ حج 2022 میں پاکستان کا کل کوٹہ 81 ہزار 132 ہے۔ اسے سرکاری اور پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے درمیان 60/40 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔

Related Posts