میں نے ہر طرح کے حالات میں اپنی ذات کی درست تصویر پیش کی۔ملی سائرس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہورومعروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ میں نے ہر طرح کے حالات میں مداحوں کیلئے اپنی ذات کی درست تصویر پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ملی سائرس نے پرفیوم کی ایک معروف برانڈ کے ہمراہ اپنی اشتہاری مہم سمیت دیگر موضوعات پر سیرحاصل گفتگو کی۔

معروف گلوکارہ ملی سائرس نے انٹرویو کے دوران کہا کہ پرفیوم برانڈ آپ کے اندر اپنی ذات کے اظہار کے کلچر کو فروغ دیتا ہے جس میں بے تکلفی اور بھینی بھینی خوشبو شامل ہے۔

انٹرویو کے دوران ملی سائرس نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایک ایسی خاتون بننا چاہتی تھی جس سے مدہوش کردینے والی خوشبو آتی ہو کیونکہ خوشبو اظہارِ ذات کا بڑا ذریعہ ہے۔

گلوکارہ ملی سائرس نے کہا کہ میں نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا ہے اور چاہے کچھ بھی ہوجائے، اپنے رویے میں ہمیشہ مستقل مزاج رہتی ہوں۔

مستقل مزاجی کے متعلق ملی سائرس نے کہا کہ حالات چاہے کسی بھی قسم کے کیوں نہ ہوں، میں اپنی ذات کی درست اور ایماندارانہ تصویر پیش کرتی ہوں۔

بلی رے سائرس کی بیٹی ملی سائرس کو ڈزنی چینل ٹیلی ویژن سیریز ہنا مونٹانا (2011-2006) کیلئے مرکزی کردار ادا کرنے پر نوجوان نسل نے بے حد سراہا۔

ہنا مونٹانا کی حیثیت سے ملی سائرس نے 2 نمبر ون اور 3 ٹاپ فائیو ساؤنڈ ٹریکس امریکی بل بورڈ 200 پر چھوڑے جس میں ہی کڈ بی دی ون نامی گانا بھی شامل ہے۔

یہ گانا امریکی بل بورڈ ہاٹ 100 کے ٹاپ 10 سنگلز میں شامل ہوا اور ملی سائرس کے ہنا مونٹانا کے کردار کو نو عمر لڑکے لڑکیوں اور ٹین ایجرز نے بہت پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرامہ سیریل لاپتہ کا عوام کو تفریح فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ آغاز