لوگوں نے ٹرولنگ کیلئے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔منیب بٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ لوگوں نے ٹرولنگ کیلئے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، آپ کچھ بھی کیجئے، تنقید ضرور کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی کے ہمراہ منیب بٹ عادی اور فیضان کے دی مزیدار شو میں شریک ہوئے اور سوشل میڈیا کے متعلق گفتگو کی۔ کیسا ہے نصیبا اور باندی کے اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود لوگ ہمیشہ آپ پر تبصرے کریں گے۔

پروگرام کے میزبان نے بھی کہا کہ کچھ لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر دیگر افراد کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے بیٹھے رہتے ہیں۔ اس پر منیب بٹ نے کہا کہ ٹرولز ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ لوگوں نے ٹرولنگ کیلئے ہی جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے مراد کسی بھی شخصیت کو کسی خاص مقصد کے تحت تنقید کا نشانہ بنانا ہے جس میں زیادہ تر کوئی ایک شخص نہیں بلکہ درجنوں افراد پر مشتمل گروہ ملوث ہوتا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کا ذکر کرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے کہا کہ لوگ خاص طور پر دیگر افراد کو تنقید کا نشانہ بنانے اور گالیاں دینے کیلئے ایسے افراد سے کھل کر نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ 

 

اسی پروگرام میں صبور علی نے بھی اپنا نقطۂ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کررہا ہے تو اسے سمجھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ میں نے انسٹا گرام سے بہت سے مہمل الفاظ سیکھے کیونکہ مجھے ایسے ہی ناموں سے پکارا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے لئے رمضان المبارک کے دوران سحری کی غرض سے آملیٹ تیار کیا جس پر اداکار یاسر حسین نے ان کی تعریف کی۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر3 ماہ قبل منیب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ویڈیوز بنا رہے ہیں جس سے دیکھنے والوں کو تفریح اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ان کا آملیٹ بنانا مجھے بہت پسند آیا۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین منیب بٹ کی کھانا پکانے کی مہارت کے معترف