آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔مفتاح اسماعیل
آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔مفتاح اسماعیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے، آئی ایم ایف سے کہوں گا کہ ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کو آئی ایم ایف سے عمران خان حکومت کے معاہدے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحقیقی پراجیکٹس سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آنا سود بخش ہے،اسماعیل راہو

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے۔ آئی ایم ایف سے آخری مرحلے کے مذاکرات کیلئے دوحہ جارہا ہوں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔ کچھ وقت دے دیں۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین بتائیں کہ پیٹرول سبسڈی کیلئے اربوں روپے کہاں رکھ کر گئے ہیں؟ 6 فیصد شرحِ نمو جو دکھائی گئی، اس پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت کی رفتار سست کرو۔ عمران خان کی وجہ سے مذاکرات دوحہ میں ہورہے ہیں۔

 

Related Posts