لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ریسٹ دے کر اُن کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔
سلیکشن کمیٹی بولرشاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو بھی آرام دیئے جانے پر غور کررہی ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب