کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، سندھ حکومت نے شہر کے مختلف سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کا مقصد وائرس کی روک تھام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی۔ کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 586نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی کے چار سب ڈویژنز میں نافذ کیا گیا ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں کوروناٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح زیادہ ہے، وہاں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی حکمتِ عملی اپنائی جائیگی۔

ضلع وسطی میں اومی کرون کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی متعدد یوسیز کو سیل کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے ضلع وسطی کے 4 سب ڈویژنز میں نافذ کیا جانے والا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔ شہریوں کو بلا ضرورت نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت نہیں ہوگی، تاہم اشیائے ضروریہ، دودھ کی دکانیں اور کھانے پینے کے دیگر سازوسامان کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ 

 

Related Posts