اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق نئی پیشگوئی جاری کردی۔ جس کے مطابق آج دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن بھر موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، شام اور رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کراچی، شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرادی گئی
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی دن بھر موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔