میٹا کا بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے مقدمات پر بڑا معاہدہ، 18 ارب ڈالر تک ادائیگی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات پر امریکا کی تقریباً تمام ریاستوں کے ساتھ ایک بڑے قانونی معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے تحت کمپنی کو 18 ارب ڈالر تک ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

معاہدے کے بعد میٹا کے خلاف وفاقی سطح پر جاری مقدمے کی کارروائی ختم ہوگئی۔ اس مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا مصنوعات کو بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت تک مصروف رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا اور پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق بعض ریاستیں میٹا کے خلاف بڑے مالی جرمانوں کا مطالبہ کرنے والی تھیں، تاہم نئے معاہدے کے تحت نوجوان صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کے طریقہ کار میں مزید سختیاں متوقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف دنیا بھر میں جاری دیگر مقدمات کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ مختلف ممالک بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے قوانین سخت کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فل ویزر نے کہا کہ اس مقدمے کا بنیادی مقصد بچوں کا تحفظ تھا، جبکہ معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی سہولتیں ممکنہ عدالتی احکامات سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

Related Posts