اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ن لیگ کا ہوگا،فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ن لیگ کا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے فیصلے کا انتظار ہے تاہم یہ بات طے تھی کہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار پیپلزپارٹی کا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوارجے یو آئی کا ہونا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ طے نہیں ہوا تھا کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مشترکہ امیدوار چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار جاتے ہیں تو قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کو ہوگا۔

نیب میں مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26مارچ کو مریم نواز کی پیشی پر اپوزیشن کارکنان نیب آفس میں جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واضح تقسیم نظر آرہی ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے مطلوبہ 26 ووٹوں کے لئے الگ الگ مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے،بلاول بھٹو

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں آج بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات کی تھی تاہم امیرجماعت اسلامی نے ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

Related Posts