سیاست میں حصہ لینے کا آغاز، مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے آج روانہ ہوں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی۔ عدالتی فیصلے پر پہلے نواز شریف یاد آئے۔مریم نواز
ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی۔ عدالتی فیصلے پر پہلے نواز شریف یاد آئے۔مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم عہدہ ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سیاست میں عملی حصہ لینے کا آغاز کردیا، مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے آج روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز آج لندن سے متحدہ عرب امارات کے راستے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔ جمعہ کے روز نواز شریف کی صاحبزادی نے دبئی میں قیام کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔عمران خان

بعض سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہفتے کی سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔ نواز شریف نے مریم نواز کے استقبال کیلئے ن لیگی کارکنان کو لاہور ائیرپورٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ (ن) میں اہم عہدہ ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نئی ذمہ داریوں سے مزید ایکٹو ہوجاؤں گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) وفاق میں حکومت کی سربراہی کر رہی ہے۔ اس دوران مریم نواز کو پارٹی قیادت ملنے کے بعد ملک کی اہم سیاسی جماعت مختلف فارورڈ بلاکس میں منقسم نظر آتی ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیانات مسلم لیگ (ن) کی سیاسی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے، تاہم شہباز شریف بطور وزیر اعظم اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

Related Posts