گرفتاری کا پلان نہیں، عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا ہے۔خواجہ آصف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں، تاہم ان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا ہے۔یہ لوگ قانون اور انصاف کی بات کس طرح کرتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری قانون و انصاف کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ جبکہ پی ٹی آئ عدلیہ پر تنقید کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے آج روانہ ہوں گی

گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اسی شخص کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار کے ایوان میں پہنچے۔ عمران خان تو عدلیہ پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ آج قانون ان کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا تو چیخیں نکلنے لگیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لیتی ہے تو حکومت کو کوئی گلہ نہیں ہوگا۔ فواد چوہدی کی گرفتاری جس مقدمے میں ہوئی، وہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے درج کرایا تھا۔

دوسری جانب نائب چیئرمن پی ٹی آئی و سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی کال پر پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں جمع ہوگئے۔ تحریکِ انصاف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنائے بیٹھی ہے۔

 

Related Posts