جنید صفدر کی تقریبِ نکاح، مریم نواز کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید صفدر کی تقریبِ نکاح، مریم نواز کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا
جنید صفدر کی تقریبِ نکاح، مریم نواز کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے صاحبزادے جنید صفدر نے حال ہی میں عائشہ سیف سے شادی کر لی جس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ورچؤل طور پر شرکت کی جن کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جنید صفدر کی گلوکاری کی صلاحیتیں بھی کھل کر سامنے آگئیں۔ بد قسمتی سے مریم نواز ذاتی طور پر بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہ ہوسکیں کیونکہ انہیں پاکستان میں کیسز کا سامنا کرنا ہے تاہم لندن میں موجود نواز شریف اس موقعے پر موجود تھے۔

نواز شریف کے علاوہ دیگر ن لیگی رہنماؤں اور زعماء نے بھی تقریب میں شرکت یقینی بنائی۔ مریم نواز نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکیں اور شوہر کے ہمراہ پاکستان میں رہ گئیں تاہم ورچؤل طور پر مریم نواز کو بھی شرکت کا موقع میسر آگیا۔ 

حال ہی میں جنید صفدر کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس میں مریم نواز کو اپنے بیٹے کی شادی کیلئے سجا سنورا دیکھا جاسکتا ہے۔ جنید صفدر نے ویڈیو کال پر اپنی والدہ سے بات چیت کی اور انہیں شادی کی تقریب میں شریک کیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے شادی کی تقریب میں شریک مریم صفدر نے نئے نویلے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دسمبر 2019ء میں وفاقی کابینہ نے مریم نواز کی بیرونِ ملک جا کر اپنے بیمار والد نواز شریف کی عیادت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی کی اپنی فلم کے سین میں نئے انداز کے ساتھ اداکاری

Related Posts