نواز الدین صدیقی کی اپنی مشہور فلم کے سین میں نئے انداز کے ساتھ اداکاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز الدین صدیقی کی اپنی مشہور فلم کے سین میں نئے انداز کے ساتھ اداکاری
نواز الدین صدیقی کی اپنی مشہور فلم کے سین میں نئے انداز کے ساتھ اداکاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی مشہور فلم گینگز آف واسع پور کے سین میں نئے انداز کے ساتھ اداکاری کی ہے جس سے مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔

معروف میزبان کامیا کے ہمراہ ایک انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی گینگز آف واسع پور کا ایک سین منتخب کیا اور بریانی کی پلیٹ سامنے رکھ کر مختصر دورانیے کیلئے ایکٹنگ شروع کردی۔

سین میں اداکار نواز الدین صدیقی کامیا کی پلیٹ میں سے نوالہ اٹھانے لگتے ہیں تو کامیا انہیں ہاتھ پر چپت لگا کر روک دیتی ہے اور پوچھتی ہے کہ کیا بات ہے؟

اداکار نواز الدین کہتے ہیں کہ ہم نے سوچا تھوڑا مٹن کھا لیں۔ کامیا کہتی ہے کہ آپ نے سوچا تو آپ لے لیں گے کیا؟ اجازت لینی چاہئے۔ ایسا اچھا نہیں لگتا، جس کے بعد انہیں اجازت لینی پڑتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نواز الدین صدیقی اور کامیا کی اداکاری کو بے حد سراہا اور قہقہے بھی لگائے۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ ہم خواتین سے اسی لیے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ ڈرانا جانتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے دماغی فیصلوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ زیادہ تر معاملات میں قسمت نے زیادہ ساتھ نہیں دیا، دماغ کام آگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا کہنا نہیں چاہئے لیکن لوگ گدھوں کی طرح کام کرتے ہیں لیکن جو لوگ دماغ استعمال نہیں کرتے، وہ ترقی بھی نہیں کرسکتے جبکہ خدا نے آپ کو دماغ عطا کیا ہے۔

بھارتی اداکار نواز الدین قسمت کی اہمیت کے زیادہ قائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری رائے بعد میں تبدیل ہوجائے لیکن موجودہ صورتحال یہی ہے کہ میں نصیب پر زیادہ یقین نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: بہن کا انتقال، والدہ غم سے باہر نہیں نکل سکیں۔نواز الدین صدیقی

Related Posts