نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz criticizes Imran Khan

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے گریبان پھاڑ لیے ہیں نواز شریف نواز شریف کرتے کرتے۔ صحیح ڈرتے تھے نواز شریف سے، نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا!منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں۔ بھول گئے تھے کہ مکر و فریب ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ ایک دن بیچ چوراہے میں بھانڈہ پھوٹتا ہے جیسے پھوٹا،یہی اللّہ کا نظام ہے!۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟،چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟،پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟،خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟

شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟،تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں ،بے سکون ہو تو قبر میں جاؤ سکون ملے گا میں کیا کروں ؟۔

واضح رہے کہ زیر اعظم عمران خان سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد آپ نے کیا کیا؟وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اس وقت صوبے میں حکومت تھی۔اس وقت جو اقدامات اٹھائے جاسکتے تھے، اٹھائے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کااپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

سماعت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت جو حکم دے، ہم مجرموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پاکستان میں مقدس گائے کوئی نہیں۔

Related Posts