ڈکیتی یا ٹارگٹ کلنگ،کورنگی میں نوجوان کاقتل معمہ بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی 6 نمبر میں بدھ کے روز قتل ہونیوالے نوجوان کی ہلاکت ڈکیتی تھی ٹارگٹ کلنگ یہ معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

کورنگی نمبر 6 میں بدھ کو نامعلوم مسلح ملزمان نے منیب ولد شعیب کو سر عام گولیاں  مار کر ہلاک کردیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں قاتل نے پہلے مقتول سے موبائل فون چھینا۔

مقتول نے موبائل فون دینے میں کوئی مزاحمت نہیں کی تاہم اس کے باوجود ملزم نے منیب کو پانچ گولیاں ماریں، جی ایریا کارہائشی منیب سر میں لگنے والی گولی کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔مقتول منیب کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی۔

ملزمان دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بلا خوف و خطر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Related Posts