ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےملاقات
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات ہوئی،ملیحہ لودھی نےانہیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتیریز سے ملاقات ہوئی،ملیحہ لودھی نےیواین سیکریٹری جنرل کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی اورانتونیوگوتریز کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 36ویں روز میں داخل ہوچکا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان

پاکستان کی مستقل مندوب کامزیدکہناتھا کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والا سنگین سیاسی اور انسانیت سوز بحران بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا،  اقوام متحدہ کو قانون، انصاف اور انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

Related Posts