بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن کپور کے علیحدگی کے اعلان پر ملائکہ کا حیران کن ردِ عمل سامنے آیا ہے، اداکارہ ملائکہ اروڑا نے دل کھول کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار ارجن کپور نے علی الاعلان اپنے آپ کو سنگل قرار دیا جس سے ملائکہ اروڑا کے مداحوں کو تشویش ہوئی کیونکہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ دونوں اداکار اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ اس اعلان کے ایک روز بعد ملائکہ نے بھی ردِ عمل سے نواز دیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ ملائکہ اروڑا نے نے کہا کہ “ایک سیکنڈ کیلئے کسی دل کو چھو لینا زندگی بھر کیلئے روح پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ” اداکارہ کی پوسٹ نے مداحوں کی بڑی تعداد کو افسردہ کردیا کیونکہ اس میں ایک روح فرسا پیغام پوشیدہ ہے۔
بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اداکارہ ملائکہ اروڑا کے متعدد مداحوں کاماننا ہے کہ ارجن کپور کے 6سالہ ساتھ کے بعد راہیں جدا کرنے کے فیصلے نے اداکارہ کو افسردہ کردیا ہے۔ چھ سالہ تعلق کے دوران دونوں فنکاروں سے متعدد بار شادی کے متعلق سوالات بھی کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی تشہیر کے دوران اداکار ارجن کپور نے کہا کہ میں اب سنگل ہوں، ریلیکس کریں۔ اس سے قبل اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 2017 میں ساتھی فنکار ارباز خان سے راہیں جدا کرنے کے بعد ارجن کپور سے تعلقات 2018 میں قائم کیے اور 2019 میں مداحوں کو بھی آگاہ کیا تھا۔