مدیحہ امام کی اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدیحہ امام کی اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
مدیحہ امام کی اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مدیحہ امام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ مدیحہ امام جنہوں نے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام پر مداحوں کو سنائی۔

Madiha Imam's wedding pictures with her husband Moji Basar

اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم انہوں نے  اپنے ہمسفر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

Madiha Imam's wedding pictures with her husband Moji Basar

مدیحہ امام نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی عرض کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو دعاؤں میں رکھیں‘۔

Madiha Imam's wedding pictures with her husband Moji Basar

مدیحہ امام کی پوسٹ پر اُن کے پرستاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی اور اُن کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Madiha Imam's wedding pictures with her husband Moji Basar

مزید پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری بیٹے کی ماں بن گئیں

علاوہ ازیں مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارک باد پیش کی۔

Related Posts