مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم،3افراد جاں بحق
مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم،3افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ماڑی پور مچھر کالونی بسم اللہ چوک کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مچھر کالونی عمر بن خطاب مسجد کے پاس دو گروپوں میں تصادم ہوا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ASP کیماڑی ڈویژن اور ایس ایچ او ڈاکس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

خضدار میں زور دار دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts