خضدار میں زور دار دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خضدار میں زور دار دھماکا،ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید
خضدار میں زور دار دھماکا،ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خضدار میں زور دار دھماکے کے باعث ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مراد جاموٹ کی گاڑی سلطان ابراہیم روڈ پر پر دھماکے کی زد میں آئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

“انہیں ننگے زندہ در گور کردو” صہیونی رہنما کا انتہائی سنگ دلانہ مطالبہ

پولیس کے مطابق پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ تخریب کاری میں کون ملوث ہے۔

Related Posts