حکومت سندھ نے ایم اے پاس وزیر کوانجینئرنگ کی جامعات میں پرو چانسلر بنادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سندھ نے ایم اے پاس وزیر کوانجینئرنگ کی جامعات میں پرو چانسلر بنادیا
حکومت سندھ نے ایم اے پاس وزیر کوانجینئرنگ کی جامعات میں پرو چانسلر بنادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ضیا عباس رضوی کوانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز یونیورسٹیز کا پروچانسلر مقرر دیا ہے، اس سے قبل وزیر جامعات ہی پرو چانسلر ہوتے تھے، پہلی بار کسی دوسرے وزیر کو نوازنے کے لئے پرو چانسلر بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن نمبر NO.SO(U)S&B/Misc/23/345/2022/1952کے مطابق پہلی بار وزیر جامعات کے بجائے وزیر ورکس اینڈ سروسز کوانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز کی جامعات کا پُرو چانسلر مقرر کردیا ہے، سیکرٹری بورڈاینڈ جامعات کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ورکس اینڈ سروسز کے وزیر سید ضیا عباس رضوی اب سندھ بھر کی مذکورہ جامعات کے پرو چانسلر ہونگے۔

سید ضیا عباس رضوی ولد علی نواز شاہ رضوی ٹنڈو الہیار ون کے حلقہ پی ایس 60سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، جن کو سندھ ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی وزارت کا قلمدان دیا گیا تھا،انہیں ایگری کلچر کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوم، اسکول ایجوکیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورآڈینیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شپ دی گئی ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ آرٹس کے شعبہ میں ایم اے کی ڈگری رکھنے والا وزیر ایسی جامعات کا پرو وائس چانسلر ہوتا ہے جہاں پر ہزاروں طلبہ کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے جدید رحجانات سے روشناس کرایا جاتا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نوازنے کے انوکھے سلسلے کے تحت وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو میڈیکل جامعات کا پروو چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیرتعلیم سید سردارعلی شاہ نے یکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیا عباس شاہ کو پروو چانسلر مقرر کرکے صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کے بھی اختیارات محدود کردئیے گئے ہیں۔

Related Posts