قطر کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسا! شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بیرون ملک روزگار کا خواب دیکھنے والے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث ایک ملزم کو دبوچ لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت شاہد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کی آہنی دفعات کے تحت باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے ایک سادہ لوح شہری کو خلیجی ریاست قطر کا ورک ویزا لگوا کر دینے کا جھانسہ دیا اور اس سے 8 لاکھ روپے وصول کیے اور روپوش ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم شاہد افضل کا یہ پہلا جرم نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی دیگر کئی شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمتوں کے سبز باغ دکھا کر ان سے بھاری رقوم بٹورنے کی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

Related Posts