دوران کال آواز کٹ جاتی ہے یا سست انٹرنیٹ سے تنگ ہیں؟ موبائل کی سیٹنگ بدلیں اور بنائیں زندگی آسان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

موبائل فون پر کسی اہم گفتگو کے دوران اچانک سگنل غائب ہو جانا، آواز کا کٹ کٹ کر آنا یا انٹرنیٹ کی سست رفتاری ہر کسی کا موڈ خراب کر دیتی ہے۔ اس نیٹ ورک ڈسٹربنس کی وجہ سے اکثر ضروری باتیں ادھوری رہ جاتی ہیں اور قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بھی روزانہ اس قسم کے رابطے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا حل آپ کے اپنے اسمارٹ فون میں ہی موجود ہے۔ چند سیکنڈوں کی ایک چھوٹی سی سیٹنگ تبدیل کرکے آپ نہ صرف انتہائی صاف آواز میں بات چیت کر سکتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ کا بغیر کسی رکاوٹ کے تسلسل بھی بحال کر سکتے ہیں۔

May be a doodle of text

اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے VoLTE (وی او ایل ٹی ای) کی ٹیکنالوجی آپ کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

آخر VoLTE کیا ہے؟

اگر آپ نہیں جانتے کہ یہ کیا ہے تو واضح رہے کہ VoLTE کا مطلب وائس اوور ایل ٹی ای (Voice over LTE) ہے۔ اس جدید فیچر کی مدد سے آپ کی وائس کالز ڈائریکٹ 4G نیٹ ورک پر منتقل ہو جاتی ہیں جس سے کال ملنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور دوسری طرف سے آنے والی آواز انتہائی شفاف اور کرسٹل کلیئر سنائی دیتی ہے۔

VoLTE کو موبائل میں ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:

اس بہترین سہولت کو استعمال کرنے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ کی سم کارڈ 4G ہو اور آپ کا موبائل فون بھی اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہو۔ آپ درج ذیل آسان مراحل پر عمل کر کے اسے آن کر سکتے ہیں:

اپنے اسمارٹ فون کی موبایل سیٹنگز (Settings) میں جائیں۔

وہاں سے موبائل نیٹ ورک (Mobile Network) یا سِم سیٹنگز (SIM Settings) کے آپشن کو کھولیں۔

اپنی مطلوبہ سِم (جس پر انٹرنیٹ یا کال چل رہی ہے) کا انتخاب کریں۔

فہرست میں VoLTE یا 4G Calling کے نام سے موجود آپشن کو تلاش کریں اور اسے آن (ON) کر دیں۔

اہم ہدایت: اپنے فون کا آپریٹنگ سسٹم (Software) ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں۔ اگر آپ کو اپنے فون کی سیٹنگز میں یہ آپشن دکھائی نہ دے یا یہ فعال نہ ہو سکے، تو اپنے متعلقہ موبائل نیٹ ورک آپریٹر (موب لینک، زونگ، ٹیلنار یا یفون) کی ہیلپ لائن پر کال کر کے اس کی دستیابی کی تصدیق ضرور کر لیں۔

Related Posts