مراد علی شاہ کے حلقے سیہون شریف میں ٹڈی دل کا حملہ، غریب کاشتکار پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ کے حلقے سیہون شریف میں ٹڈی دل کا حملہ، غریب کاشتکار پریشان
مراد علی شاہ کے حلقے سیہون شریف میں ٹڈی دل کا حملہ، غریب کاشتکار پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے حلقے سیہون شریف میں حشرات کی فوج پہنچ چکی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے کاشتکاروں کی فصلوں کو اپنی خوراک بنانا شروع کردیا جس سے غریب کاشتکار پریشان ہیں۔

ملکی معیشت کو ٹڈی دل کے حملوں سے شدید خطرہ ہے جبکہ سیہون سمیت سندھ بھر میں کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سیہون میں کپاس کے ساتھ ساتھ پیاز اور گندم کی فصلیں بھی ٹڈی دل کے حملوں کا شکار ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی  تنقید پر سندھ حکومت کا وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا فیصلہ

ٹڈی دل کے حملوں پر مقامی کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی ہے تاہم اس پر کوئی ایکشن دیکھنے میں نہیں آیا۔ کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپرے کرکے ٹڈی دل سے نجات دلائی جائے، تاہم اس درخواست پر کوئی عملدرآمد نہ ہوا۔

سیہون شریف کے کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی دیکھتے ہوئے اپنے کھیتوں کو بچانے کے لیے کمر کس لی ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹڈی دل کی فوج  کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں پہنچ گئی جہاں ٹماٹر، گاجر، توری اور مٹر  سمیت مختلف سبزیوں کی فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جس کی مالیت کروڑوں میں بتائی گئی۔

گڈاپ ٹاؤن میں3 روز قبل  ٹڈی دل کے حملے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ کاشتکاروں کی فصلیں برباد ہونے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا  جبکہ  مٹر، گاجر اور ٹماٹر کی تیار فصلیں خراب ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پر ٹڈی دل نے دھاوا بول دیا، کروڑوں کا نقصان

Related Posts