کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پر ٹڈی دل نے دھاوا بول دیا، کروڑوں کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پر ٹڈی دل نے دھاوا بول دیا، فصلوں کو نقصان
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پر ٹڈی دل نے دھاوا بول دیا، فصلوں کو نقصان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹڈی دل کی فوج  کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں پہنچ گئی جہاں ٹماٹر، گاجر، توری اور مٹر  سمیت مختلف سبزیوں کی فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جس کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

گڈاپ ٹاؤن میں ٹڈی دل کے حملے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ کاشتکاروں کی فصلیں برباد ہونے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ  مٹر، گاجر اور ٹماٹر کی تیار فصلیں خراب ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کا اہلیانِ کراچی کو ٹڈی دل پکا کر کھانے کا مشورہ مضحکہ خیز ہے۔ایم کیو ایم

مقامی کاشتکاروں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹڈی دل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے اسپرے کیا جائے، بصورتِ دیگر فصلوں کی تباہی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

حکومتِ سندھ کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمے کے کوئی اقدامات نہ کیے جانے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کر رکھی ہے۔

ائیر لائن کے ذریعے سفر محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ائیر پورٹ منیجر کے مطابق ٹڈی دل کی فوج جہازوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں فضائی آپریشن میں 2 طیارے سیسنا اور بیور کا استعمال کرتے ہوئے فضا میں اسپرے کیا جسے کیپٹن رشید آپریٹ کر رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کے باعث کھلاڑی خوفزدہ ہو کر اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکے اور  کرکٹ کا میچ کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 3 روز قبل جاری قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران کھلاڑیوں پر ٹڈی دل نے یلغار کردی  جس کے باعث بورڈ انتظامیہ میچ روک کر ٹڈی دل کے خلاف حرکت میں آ گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹڈی دل کے حملے سے غیر محفوظ، کھلاڑی خوفزدہ

Related Posts