عائزہ، دانش تیمور اور لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے دیگر فاتحین کی فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ، دانش تیمور اور لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے دیگر فاتحین کی فہرست
عائزہ، دانش تیمور اور لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے دیگر فاتحین کی فہرست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب ہفتے کے روز منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد شریک ہوئے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز نے ٹی وی، فیشن اور میوزک کیلئے جیتنے والے فنکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کی تفصیل کے مطابق ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کیلئے عزیز قاضی بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر کیلئے حمزہ بن طاہر کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی 79ویں سالگرہ

علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

لکس اسٹائل ایوارڈز: شوبز ستاروں نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دیے

بہترین گیت کیلئے تیری تصویر (بیان)، بہترین گلوکار کیلئے عباس علی خان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ فیشن کی کیٹگری میں ایمرجنگ ٹیلنٹ فیشن میں سارہ ذوالفقاراور بہترین ہیئر اورمیک اپ آرٹسٹ کیلئے سنیل نواب کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فیشن کی کیٹگری میں بہترین فیشن فوٹو گرافر کے طور پر نجم محمود، اچیوومنٹ اِن فیشن (پریٹ) کیلئے جنریشن، بہترین مینز وئیر کیلئے اسماعیل فارد، انڈسٹری میں بہترین چینج میکر کیلئے حسینہ معین کو ایوارڈ دیا گیا۔

 عمیرہ احمد بہترین ڈرامہ نگار، یمنیٰ زیدی بہترین ٹی وی اداکارہ، بلال عباس بہترین اداکار، دانش تیمور ناظرین کی پسند سے بہترین اداکار، عہد وفا بہترین ٹی وی ڈرامے  جبکہ پیار کے صدقے کیلئے فاروق رند بہترین ڈائریکٹر قرار پائے۔

او ایس ٹی (اوریجنل ساؤنڈ ٹریک) کی کیٹگری میں مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا عہدِ وفا تیرے نام کیا بہترین گیت قرار پایا جبکہ عدنان صنم کو ٹی وی کا بہترین ابھرتا ہوا اداکار قرار دےکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

Related Posts