علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ میں اداکارہ علیزے شاہ کو دلہن کے سرخ رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ جوکہ اکثر اپنے گانے کی ویڈیوز یا اپنی نئی نئی تصاویر شیئر کرتی ہیں ، نے اپنے مداحوں کے لیے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ کو شیئر کیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کو ڈریس ڈیزائنر ماہہ وجاہت کی کمپین “میراس” کے لیے ترتیب دیا ہے۔ علیزے شاہ نے فوٹو شوٹ میں سرخ رنگ کا لال لہنگا اور چولی زیب تن کررکھی ہے۔ جس کے ساتھ بھاری بھرکم کڑھائی والا دوپٹہ بھی ہے، جس پر پرانی فنی اقدار اور بنیادی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

واضح رہے کہ اس سےقبل بھی علیزے شاہ نے دلہن کے لباس میں منیب بٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

اس شوٹ میں 21 نوجوان اداکارہ نے شاندار مہارانی زیورات پہن رکھے تھے، جبکہ منیب بٹ سفید شیروانی میں ملبوس تھے اور انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

حلیمہ سلطان پاکستان میں گوگل پر ٹاپ ٹین سرچنگ میں شامل

فلم “میڈ” کی جذباتی اسٹوری نے نیٹ فلیکس پر دھوم مچا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منیب بٹ اور علیزے شاہ نے شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

علیزے شاہ کو آخری بار دانیال ظفر کے مدمقابل ڈرامہ سیریل “تانا بانا” میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

علیزے عہد وفا ، میرا دل میری مشکل اور عشق تماشا میں اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوا چکی ہیں۔

Related Posts