اسٹاک مارکیٹ میں 475.71پوائنٹس کی تیزی، 50 ارب سے زائد کا فائدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں جاری ہفتے کے دوران دوسری بارتیزی ریکارڈ کی گئی، دو دن کی مندی کے بعد 100 انڈیکس 475.71 پوائنٹس بڑھ گیاجس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، انڈیکس 1312 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 39296.30 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ شیئرزکی مالیت میں 190 ارب سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

تیسرے روز 100 انڈیکس میں 293.28 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 38906.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہواجس کے باعث تقریباً 40 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

آج چوتھے روز آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس 5سو پوائنٹس بڑھ گیا تھا، پہلے چار گھنٹوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 672.57 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید پڑھیں: خریداری محتاط ہونے اور اچھی کوالٹی کا اسٹاک کم ہونےسے روئی کا کاروباری حجم کم ہوگیا

آج پاکستان کاروبار کا اختتام 475.71 پوائنٹس کی تیزی پر ہوااور39382.11 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروبار میں 1.21 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوااور کاروبارکے دوران 24 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار 700 حصص کا لین دین ہوا۔

Related Posts