پی ایس ایکس، 100پوائنٹس کی کمی پر کاروبار بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100پوائنٹس کی کمی پر کاروبار بند
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100پوائنٹس کی کمی پر کاروبار بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔ جمعے کے روز بھی کاروبار مندی کا شکار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 100 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کم سطح پر 47 ہزار 123 اعشاریہ 38 پوائنٹس جبکہ بلند سطح پر 47 ہزار 320 اعشاریہ 31 پوائنٹس پر رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام تک 100 اعشاریہ 92 پوائنٹس یعنی 0 اعشاریہ 21 فیصد کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 47 ہزار 169 اعشاریہ 84 پوائنٹس پر آگیا۔

آل شیئر انڈیکس میں 35 اعشاریہ 78 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، کے ایس ای انڈیکس میں 455 اعشاریہ 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو 75 ہزار 929 اعشاریہ 82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی کمی دیکھی گئی جو 32 ہزار 269 اعشاریہ 46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طر پر 21 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 547 حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

حصص کی قیمت گزشتہ روز 11 اعشاریہ 548 ارب روپے کے مقابلے میں 9 اعشاریہ 277 ارب رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 452 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 168 میں اضافہ دیکھا گیا۔

کل 452 کمپنیوں کے حصص میں سے 254 میں خسارہ جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 169 اعشاریہ 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک

Related Posts