سعودی عرب نے مکہ اور دیگر شہروں میں فائیو جی سروس کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں فائیو جی سروس
سعودی عرب میں فائیو جی سروس کا آغاز کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:  سعودی عرب نے مکہ اور دیگر  مقدس شہروں  میں ففتھ جنریشن نیٹ ورک (فائیو جی) سروس کا آغاز کردیا ہے تاکہ رواں سال حج کرنے والے انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

چیئرمین مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے وزیر ابلاغ و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواہا کے ہمراہ فائیو جی سروس کا باقاعدہ افتتاح  کیا۔

واضح رہے کہ یہ سعودی عرب کے اسمارٹ حج اقدامات پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت حاجیوں کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے خصوصی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سعودی وزیر برائے ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے مقدس شہروں کی زیارت کرنے والے حاجیوں کی مدد کے لیے نیٹ ورک کو طاقتور بنایا ہے۔ 

Related Posts