عمران خان کے کنٹینر پر حملہ، پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے کنٹینر پر حملہ، پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا
عمران خان کے کنٹینر پر حملہ، پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی آئندہ نشست سہ پہر 3.00 بجے ہوگی۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکر محمدسبطین خان نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب،بابت 1997، کے قاعدہ 25 (بی) کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے پنجاب اسمبلی کی آئندہ نشست جمعۃ المبارک، کو مقرر کی ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی یہ خصوصی نشست چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان اور ان کے پر امن “حقیقی آزادی مارچ” پر قاتلانہ حملہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے عمران پر حملے کی مذمت کردی، تمام فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید، عمران اسماعیل و دیگر اہم رہنماء شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔

Related Posts