برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گزشتہ 87 روز سے جاری مسلسل لاک ڈاون پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کی گونج، وزیراعظم بورس جانسن نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وادی کی صورتحال پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے، بھارت اور پاکستان دیرینہ مسئلہ حل کریں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 88ویں روز بھی معمولات زندگی بری طرح مفلوج رہی

بورس جانسن نے ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اظہار خیال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر انہیں تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف اپنے حلقے بلکہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہیں، بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانیہ کو اس مسئلے پر گہری تشویش ہے۔