آزادی مارچ: جے یو آئی ف سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azadi march
آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کاقافلہ اسلام آبادپہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ایکسپریس وے کے ذریعے اپنی منزل اسلام آباد پہنچ گیا۔

اسلام آبادمیں مارچ کے استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں مقامی رہنماؤں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور آزادی مارچ کے شرکاء نے 27 اکتوبر کو ملک کے مختلف حصوں سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تھا اور انہیں 31 اکتوبر یعنی آج اسلام آباد میں داخل ہونا تھا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے،شہباز شریف 31 اکتوبر کی دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور پشاور موڑ پر ہونے والے آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ:جلسہ ملتوی کرنےکے حوالے سے اپوزیشن کے متضاد بیانات

خیال رہے کہ آزادی مارچ کا مرکزی اجتماع اسلام آباد ایچ- 9 میٹرو گراؤنڈ میں ہوگا اور مارچ کے شرکا کے لیے پارکنگ کی جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدے کےمطابق اپوزیشن اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی، آزادی مارچ میں 18 سال سےکم عمر بچے شرکت نہیں کریں گے، مارچ قومی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گا۔

این او سی کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء تمام شرائط کی سختی سے پاسداری کریں گے، کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے اور پتلے نہیں جلائےجائیں گے، ریاست، مذہب اور نظریاتی مخالف نعرےبازی اور تقاریر نہیں ہوں گی۔

آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر فوج تعینات کردی،اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے حساس ترین علاقے ریڈ زون میں ٹرپل ون بریگیڈ کو تعینات کرنے کی بھی درخواست دے دی۔

Related Posts