انکوائری پر اثر انداز ہونے کا خدشہ: پیمرا کا سینئر عہدیدار سروس سے معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکوائری پر اثر انداز ہونے کا خدشہ: پیمرا کا سینئر عہدیدار سروس سے معطل
انکوائری پر اثر انداز ہونے کا خدشہ: پیمرا کا سینئر عہدیدار سروس سے معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وفاقی ادارہ محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسانی برائے خواتین نے ہراسانی کے معاملے پر انکوائری پر اثر انداز ہونے سے روکنے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا یگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سینئر عہدیدار کو معطل کردیا۔

محتسب پرسن کشمالہ طارق نے پیمرا کی ملازم کی جانب سے ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن عہدیدار کے خلاف دائر شکایت پر سماعت کی جس میں عہدیدار پر اختیار کے غلط استعمال اور جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کشمالہ طارق نے پیمرا کے عہدیدار کو سروس سے معطل کرنے کا حکم دیا اور انہیں، دیگر سینئر عہدیداران سمیت پیمرا چیئرمین کا آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

سماعت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کنندہ کی وکیل عالیہ زرین نے کہا کہ آئندہ سماعت 19 فروری کو ہوگی۔کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا سے عہدیدار کے خلاف شکایت پر ردعمل سے متعلق سوال کیا جائے گا۔

عدالت برائے محتسب پرسن  میں مشاہدہ کیا گیا کہ پیمرا میں ملازمت کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 3 رکنی انکوائری کمیٹی موجود ہے۔

تین رکنی انکوائری کمیٹی ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراساں ہونے سے تحفظ کے خلاف 2010ء کے قانون کے مطابق تشکیل دی گئی تھی۔

ایکٹ کے سیکشن 3 میں کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ شکایات پر غور کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے گا، سیکشن (2)3 میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ صرف 3 رکنی کمیٹی ہی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ’ کمیٹی 3 اراکین پر مشتمل ہونی چاہیے جن میں سے کم از کم ایک خاتون رکن ہو، ایک رکن سینئر منیجمنٹ اور ایک ملازمین کا سینئر نمائندہ یا سینئر ملازم ہونا چاہیے‘۔

مزید کہا گیا  کہ ’ اگر ادارہ مذکورہ بیان کیے گئے طریقہ کار کے مطابق 3 اراکین کو منتخب نہیں کرسکتا تو ادارے سے باہر ایک یا دیگر اراکین کو منتخب نہیں کیا جاسکتا۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ پیمرا کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن 3رکنی کمیٹی کو تحلیل نہیں کیا گیا تھا۔

پیمرا ملازم نے اپنی شکایت میں کہا کہ عہدیدار نے 11 نومبر، 2019 کو ایک اور پیمرا افسر کے دفتر میں ان کے ساتھ غیر مہذب گفتگو شروع کی۔

شکایت میں دوسرے افسر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہےجس کے بعد 10 جنوری کو انہوں نے چیئرمین پیمرا کو شکایت کی تھی جس کے جواب میں منیجمنٹ نے 7 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

دونوں افسران اس وقت ملک سے باہر ہیں جن میں سے ایک کی 7 فروری جبکہ دوسرے کی 17 فروری کو واپسی کاامکان ہے۔

Related Posts