کرتار پور راہداری معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، یاتری ویزہ فری سفر کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kartarpur.jpg
Kartarpur.jpg

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کرتار پور راہداری معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق بھارت سے آنے والے یاتری ویزہ فری سفر کرینگے ،دونوں ممالک جلد از جلد اپنی حدود میں مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کریں گے۔

معاہدے کی رو سےکرتارپور راہداری صبح سے شام تک ہفتے کے سات دن سال بھر کھلی رہے گی، راہداری بند کرنے کی صورت میں بھارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پہلے آگاہ کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدہ 4 صفحات اور 18 نکات پر مشتمل ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کرتارپور راہداری پر آنے والے یاتری ویزہ فری سفر کریں گے، دونوں ممالک جلد از جلد اپنی حدود میں مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کریں گے۔

معاہدے کے مطابق کرتارپور راہداری صبح سے شام تک ہفتے کے سات دن سال بھر کھلی رہے گی، راہداری بند کرنے کی صورت میں بھارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پہلے آگاہ کیا جائیگا۔حکومت صبح آنے والے یاتریوں کی شام تک واپسی یقینی بنائے گی، بھارتی حکومت 10 روز قبل یاتریوں کی فہرست پاکستان کو فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے تاریخی کرتار پور صاحب راہداری معاہدے پر دستخط کردئیے

معاہدہ کے مطابق پاکستان سفر سے 4 روز قبل یاتریوں کی فہرست بھارت کو بھجوائے گا، حکومت پاکستان یاتریوں کی سہولت کے لئے شناختی کارڈ جاری کرے گی۔

معاہدہ میں کہاگیاکہ ہر یاتری سے 20 ڈالر سروس فیس وصول کی جائے گی، ایک روز میں 5 ہزار یاتری کرتارپور صاحب آ سکیں گے، یاتری اکیلے یا گروپ کی شکل میں یا پیدل بھی کرتارپور صاحب آ سکیں گے، معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں کرتارپور راہداری آپریشن معطل ہو سکے گا۔

معاہدہ میں کہاگیاکہ معاہدے میں مشترکہ رضا مندی سے ترمیم ہو سکے گی، معاہدے پرعملدرآمد کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائیگا۔ معاہدہ کے مطابق ایک مہینے کے نوٹس پر کوئی بھی ملک معاہدہ منسوخ کر سکتا ہے، معاہدے میں ممنوعہ اشیاء کی فہرست بھی شامل ہے ،فہرست میں شامل ممنوعہ اشیاء کرتارپور صاحب نہیں لائی جا سکیں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ خصوصی مواقع پرسکھ یاتریوں کی تعداد5ہزارسے بڑھائی جاسکے گی،متعین کردہ تعداد میں انفرادی یا گروپ گرونانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر تقریبات سے پہلے ہوجائیگا۔

Related Posts