کارساز حادثہ، باپ بیٹی کی جان لینے والی ملزمہ عدالت سے بری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارساز حادثہ
(فوٹو: جی این این)

عدالت نے کراچی کے علاقے کارساز میں 20 اگست کو ہونے والے حادثے میں باپ بیٹی کی جان لینے والی ملزمہ کو بری کردیا ہے۔ ملزمہ نتاشا نے 5 افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ نتاشا نے کارساز پر تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کی جان لی۔ عدالت نے نتاشا کو کارساز ٹریفک حادثہ کیس سے بری کردیا۔ فیصلہ سیشن عدالت نے سنایا۔

سیشن عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ متوفی باپ بیٹی کے اہلِ خانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ نے 20 اگست 2024 کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی سے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو ٹکر ماری، واقعے کے فوری بعد کارساز روڈ پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ملزمہ کو گھیر لیا تھا۔

متعدد روز تک ملزمہ نتاشا کے متعلق سوشل میڈیا پر بحث ہوئی، عوام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے اہلِ خانہ نے باپ بیٹی کے لواحقین کو ڈرایا دھمکایا ہے، بعد ازاں نتاشا کے اہلِ خانہ کی جانب سے باضابطہ معافی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

Related Posts