کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 46فیصد سے بھی تجاوزکرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا، مثبت کیسز کی شرح 46فیصد سے بھی تجاوزکرگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کی تشخیص کے لیے 6 ہزار 760 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 149 نمونے مثبت آئے،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 46اعشاریہ 58 فیصد ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ کر 17اعشاریہ 27 فیصد ہو گیا ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1401 ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات اور 7678 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناب 13 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ،سندھ کے تعلیمی اداروں میں نئی پابندیاں عائد

اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے قبل اموات کی تعداد کم تھی لیکن اب اموات کی تعداد بڑھ رہی تھی اورپاکستان میں کئی مہینوں کے بعد 20 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 نئی اموات اور 7678 کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے۔