کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA likely to be increased electricity Prices

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ،کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی۔

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے 1اعشاریہ 79 روپے کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔اس درخواست کی سماعت 2 فروری کو شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسمِ سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سردیوں میں کم نرخوں پر بجلی کی دستیابی یقینی بنانے کی منظوری دی ہے۔ گھریلو، کمرشل اور عمومی صارفین کیلئے ریٹ 12اعشاریہ 96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سرکاری رعایتی پیکیج کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جس کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے: وزیراعظم عمران خان

گزشتہ سال کے مقابلے میں کے الیکٹرک صارفین کے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ریٹ 12 اعشاریہ 96روپے فی یونٹ ہوگا۔ نئے بجلی صارفین کیلئے بھی زائد کھپت پر بجلی کا نرخ 12.96پر برقرار رکھا جائے گا۔

نیپرا فیصلے کے تحت کے الیکٹرک صارفین کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا تاہم ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جائے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیاگیا۔

Related Posts