کراچی پولیس کے 65 سے زائد کرپٹ تھانیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کے 65 سے زائد کرپٹ تھانیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس کے 65 سے زائد کرپٹ تھانیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس کی اعلیٰ قیادت نے کراچی پولیس کے 65 سے زائد کرپٹ تھانیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے تینوں اضلاع سے ایس ایچ اوز تبدیل کیے جائیں گے۔

کراچی پولیس آفس میں لسٹیں تیار کرلی گئی۔ تمام ڈسٹرکٹ کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے آرگنائزڈ کرائم دیگر میں ملوث اورتھانیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی میں زمینوں اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تبدیل کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ بلدیہ فیکٹری کو 11سال مکمل، زبیر چریا اور رحمان عرف بھولا کی اپیلیں مسترد

کراچی پولیس چیف نے حکم دیا ہے کہ امتحان پاس افسران کو موقع ملے گا،کراچی پولیس آفس میں امتحان پاس افسران طلب کرلیا گیا، جبکہ تھانہ کلچر میں بڑی تبدیلی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،فارغ کیے جانے والے افسران سے کام نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts