سانحہ بلدیہ فیکٹری کو 11سال مکمل، زبیر چریا اور رحمان عرف بھولا کی اپیلیں مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کو 11برس مکمل ہو گئے، سندھ ہائیکورٹ نے 260 مزدوروں کو جلا کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث مرکزی ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمان عرف بھولا کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے عمر قید کے 4 ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کی بریت کے خلاف سرکاری اپیلوں کو مسترد کردیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں2 رکنی ہائیکورٹ یبنچ نے بلدیہ فیکٹری کیس میں حکومتی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

ہائیکورٹ نے زبیر عرف چریا اور عبدالرحمان عرف بھولا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے دونوں مجرموں کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ایم کیو ایم رہنما رؤوف صدیقی سمیت 4ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں مسترد کردی گئیں۔

عدالتِ عالیہ نے علی محمد، شاہ رخ، فضل اور ارشد محمود سمیت عمر قید کے 4ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ فضل نامی ملزم گزشتہ برس جیل میں قید کے دوران ہی انتقال کرگیا تھا۔ عدالت نے 29اگست کو فریقین کے دلائل کی تکمیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2020 میں 2 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس پر ملزمان نے اپیلیں دائر کرنے کا حق استعمال کیا۔ حکومت نے رؤوف صدیقی سمیت 4ملزمان کی بریت کو چیلنج بھی کیا۔

خیال رہے کہ آج سے 11 سال قبل یعنی 11ستمبر 2012 کو علی انٹر پرائز بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 260افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جس کا مقدمہ فیکٹری مالکان پر درج کیا گیا تھا۔ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ 

Related Posts