تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب 3 بچوں سمیت کورونا کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب 3 بچوں سمیت کورونا کا شکار ہوگئیں
تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب 3 بچوں سمیت کورونا کا شکار ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب اور 3 بچوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ میں اور میرے 3 بچے حمزہ علی، زہرا شوذب اور حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے تحریکِ انصاف کے کارکنان، رہنماؤں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت دیں اور ہماری صحتیابی کیلئے دُعا کریں۔ رکنِ اسمبلی کنول شوذیب نے دعا دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پابندیاں سخت کرتے ہوئے عوام کوایس او پیز پر مکمل طور پرعمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت فارمیسی اور دوائیوں ودیگرضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں محدود رہیں گی، گروسری اسٹورز اور بیکریز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، اسلام آباد میں پابندیاں سخت

Related Posts