عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan
PM imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئےبھارت جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے، عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے۔

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کے وفد کی ملاقات ہوئی ، آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابرہم نے کی۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور حق خود ارادیت کے لئے پاکستان کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیااور تنازعہ کشمیر پر گروپ کی مستقل توجہ اور وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گروپ کی ​​رپورٹس کی تعریف کی۔

وزیراعظم نےوفد کو مقبوضہ واد ی میں بھارت کی غیرقانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کے نتیجے میں انسانیت سوز حالات سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں،ان سے انسانی حقوق اور آزادی چھین لی گئیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس سے متاثر ہوکر ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، ہندوتوا نظریہ ہندوستان کی اقلیتوں کے لئے بھی جگہ محدود کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو ہمیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، جنوبی ایشیاء میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ کا ایک مستقل اور دیرپا حل ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

Related Posts