جوڈیشل مجسٹریٹ کاچھاپہ، گلستان جوہر تھانہ سے 4 مغوی پولیس اہلکار بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران و ملازمین کو مراعات دینے کا منصوبہ
سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران و ملازمین کو مراعات دینے کا منصوبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بھی لاک کرنا شروع کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے گلستان جوہر تھانے پر چھاپہ مارکر 4 مغوی پولیس اہلکاروں کوآزاد کرا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ تھانے میں پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کی کوئی انٹری نہیں تھی، مغویوں کو غیر قانونی طور پر ایس پی گلشن کے حکم پر تھانے میں بند کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او گلستان جوہرکا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں کا تعلق اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ سے ہے، ان اہلکاروں کو شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں کچھ گھنٹے پہلے گرفتار کیا ۔

ایس ایچ او عنایت مروت کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف کیس درج کردیا ہے تاہم گرفتار کانسٹیبل بابر منیر، وسیم جمالی، آصف خان اور محمد کاشف کو جج نے آزاد کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر تھانے میں زیر حراست رکھا گیا تھا جس پر مجسٹریٹ نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپہ مارا۔

مزید پڑھیں:اورنگی کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3افراد جھلس کر ہلاک

اعلیٰ افسر کی ایما پر چاروں جوانوں کو تھانے میں لایا گیا تھا اور حبس بے جا میں رکھا گیا،جوانوں کا سرکاری و ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ تاحال گلستان جوہر تھانے میں موجود ہے۔

Related Posts